ریسکیو 1122 الرٹ
(پریس ریلیز)
سکردو۔کل مورخہ 27 جولائی کو کھرمنگ بونگ بونگ پڑی سے کارحادثے میں تین ڈیتھ باڈیز ملی تھی جن میں ایک خاتون اور دو بچے طولتی ہسپتال سے سکردو ریسکیو ایمبولنیس میں منتقل کیا تھا۔
ریسکیو 1122 سکردو کے اہلکار ایمرجنسی آفیسر کلیمﷲکی ھدایت پر آج دوسرے دن 4 ڈیتھ باڈئیز کی تلاش میں روندو شنگوس سے ہمایوں پول تک لائین سرچ کررہے ہیں۔
گروپ 1-روندو اسٹیشن کے اہلکار ایمبولینس سمیت شنگوس سے ژھری تک۔
گروپ 2- گمبہ اسٹیشن کے اہلکار ایمبولینس سمیت ژھری سے کواردوتک۔
گروپ 3- سکردو اسٹیشن کے اہلکار چھومک پل سے ہمایوں پل تک سرچینگ کررہے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم ضلعی انتظامیہ سے بھی مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کسی بھی ڈیتھ باڈی کے ملنے کی اطلاع پر فوری ریسپونس دے سکے۔
میڈیا سیل ریسکیو 1122 بلتستان۔