ریسکیو 1122سکردو الرٹ سانحہ شاہراہ بلتستان شنگوس کے قریب پہاڑی تودہ گرنے

ریسکیو 1122سکردو الرٹ۔
حالیہ شدید بارشں کی وجہ سے گلگت سکردو روڈ جگہ جگہ پر بلاک ہوا ہےجس کی وجہ سے شنگوس کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے ایک ہی فیملی سے تعلق رکھنے والے 5 افراد تودے کے نیچے آۓ تھے جس کے نتیجے میں 4افراد موقع پر خالق حقیقی سے جا ملے۔ جن میں 3 خواتین اور ایک3سالہ بچہ شامل ہے۔
اس حادثے میں محمد شفاکوریسیکیو 1122 روندو کی ٹیم نے زندہ نکل لیا۔ یاد رہے ریسکیو 1122 روندو کی ٹیم جس میں سکندر DR افتخار علی EMT اور بشیرLTV نے 10KM کا فاصلہ پیدل طے کر کے جاۓ حادثہ پہنچ کر ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد زخمی شخص محمد شفاء کو زندہ نکال لیا ہے۔ اب وہ بلکل خیریت سے ہیں۔گلگت اور سکردو دونوں اطراف روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے ہسپتال شفٹ کرنے میں بہت دشواری کا سامنا ہے FWO کی مشنیری اس وقت بلاک پر کام کررہی ہے جس سےروڈ پاس کرنے میں کچہ وقت لگے گا۔ ریسکیو 1122 گلگت اور استور کی ایمبولینسیز بلاک ایریا میں پہلے سے پہنچ گئی ہیں تاکہ بروقت زخمی شخص اور ڈیتھ باڈیز کو روانہ کیا جاسکے۔
میڈیا سیل ریسکیو 1122 سکردو۔